ہمیشہ اقتدار میں ر ہنے والوں کو4برس تڑپنا ہوگا،فردوس عاشق

320

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔ انہوں نے سوشل میڈ یا پر ٹویٹ میں کہا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر،اب انہیں4برس ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی، اب انہیں 4 برس ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔