سراج الحق و دیگر کا مولانا نعیم صدیقی مرحوم کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس

284

لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، معراج الہدیٰ صدیقی ،بزرگ رہنما حافظ محمد ادریس ،محمد انور نیازی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سابق مدیر ماہنامہ ترجمان القرآن اور سابق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان مولانا نعیم صدیقی مرحوم کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔