بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شہید عید محمد نوتیزئی چاغی میں اختتام

548

چاغی (جسارت نیوز) بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شہید عید محمد نوتیزئی اسپورٹس کمپلیکس چاغی میں اختتام ہو،ا جس میںشہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین نے پہلی ، ٹائیگر تیکوانڈو کلب نوشکی نے دوسری ،بولان تیکوانڈو کلب نوکنڈی نے تیسری پو زیشن حاصل کی ۔چمپئن شپ میں چیف جیوری کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد اقبال سنجرانی، نوشکی کے نور اللہ لانگو ،میر فیروزشاہ نوتیزئی، حاجی عبدالستار کشانی ،میر حاجی ثنااللہ قمرزئی، دلاور خان ایجباڑی نے سرانجام دیئے جبکہ ریفری کے فرائض آرگنائزر میرصفی اللہ ریکی ،میر صدام حسین برہانزئی ،امداد اللہ محمدحسنی، آکاش بھٹی نے سرانجام دیئے، کارنر جج کے فرائض احمد شاہ سنجرانی، احمد شاہ درانی، سلمان ڈاڈا، اسرار احمد، علی حسن نوتیزئی ،قدرت اللہ ،سلال نوید سنجرانی، نعمت اللہ نوتیزئی ودیگر نے انجام دیئے ۔چاغی دالبندین نوکنڈی نوشکی ٹائیگر ٹیکوانڈو کلب شہید عطا اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب سردار آساخان قمرزئی ٹیکوانڈو کلب چاغی ٹیکوانڈو کلب مرحوم حاحی غلام کشانی ٹیکوانڈو کلب ودیگر کلبز کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ٹیکوانڈوکھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی نے کامیاب کلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ تقریب کے مہمان خاص ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی،حسن جان نوتیزئی ،محمد اسماعیل آزاد، میرثنااللہ قمرزئی ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چاغی آفیسرز عبداللہ بادینی، محمد ادریس نوتیزئی، علی محمد نوتیزئی ،عبدالحمید نوتیزئی ،حاجی عبدالستار کشانی ،میرفیروز شاہ نوتیزئی ودیگر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے بریگیڈئیر کی خصوصی تعاون سے منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد و2روزہ ٹیکوانڈو چیمپئن 2019 کے منعقد کرانے پر ہمیںخوشی ہے اینٹی نارکوٹکس فورس دالبندین سمیع اللہ بلوچ، ایس پی چاغی محمد ہاشم محمد حسنی ،انسپکٹر حیدر علی ودیگرنے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن 2019 کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ علا قے میں اسپورٹس سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا منشیات ایک ناسور ہے منشیات کو جڑ سے اکھاڑنے پر بھر پور کوشش کرینگے اس وقت بہت سے نوجوان منشیات سے متاثر ہو کر اپنی زندگی کو خراب کررہے ہیں ،انہوں نے کہا انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ 20 سال سے زائد چاغی کے صدر مقام دالبندین میں 26 جون منشیات کے عالمی دن کے موقع پر شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کے زیراہتمام و انیٹی نارکوٹکس فورس دالبندین کی نگرانی میں منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد وکھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ منعقد کررہے ہیں ، انہوں نے کہا اس وقت ضلع چاغی میں500 سے زاید نوجوان منشیات سے متاثر ہیں ہم سب کو مل کر اجتماعی طور پر منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پر کوئی کثر نہیں چھوڑ ینگے اگر ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہے تو ہم اس معاشرے سے منشیات کا نام و نشانختم کرنا ہوگا اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کو بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سرگرمیوں کے لئے بھی تیار کرنا ہوگا ۔
اور اسپورٹس کے میدانوں کو وسعت دینے کے لئے ہم ایک قوم ہوجائے پھر ملک و قوم ترقی کریگا۔
جب شروع ہی سے ہمارے نوجوان نسل صحت مند ہوجاینگے اور ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرینگے تو بڑہے ہوکر ملک و قوم کو سنبھالینگے انہوں نے کہا ورش انسان کے لئے بہت ہیی ضروری ہیں تاکہ ہمارا ہر شخص صحتمندانہ معاشرے کا حصہ بنے۔ آخر میں انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا ٹورنامنٹ آرگنائزر میر صفی اللہ ریکی اور صدام حسین برہانزئی نے انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان اور ایم ڈی سیندک حاجی محمد رازق سنجرانی ،حسین جان نوتیزئی اور ایف سی پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انیٹی نارکوٹکس دالبندین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سخت گرمی منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد کرکے ہمارے ساتھ دیا تھا۔