سب ڈویژن اور شمالی وزیرستان نے آل ٹرائبل  فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

256

پشاور (جسارت نیوز ) ضم ضلع کرم نے بنوں سب ڈویژن اور شمالی وزیرستان نے جنوبی وزیرستان کو ہراکر پارہ چنار میں آل ٹرائبل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اور ڈائریکٹر سپورٹس مہمانان خصوصی ہوں گے۔ فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ بیک وقت جاری ہیں جن میں ضم قبائلی اضلاع اور 6سب ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر مطیع اللہ اور ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر انور علی نے کیا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعوان حسین اور ڈسٹرکٹ ا سپورٹس افسر امجد حسین کرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں فٹ بال کے دیگر میچوں میں باجوڑ نے اورکزئی، بنوں سب ڈویژن نے مہمند، خیبر نے ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن، پشاور سب ڈویژن نے لکی مروت اور کوہاٹ سب ڈویژن نے ٹانک سب ڈویژن کو ہرایا تھا۔
اسی طرح کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنوں سب ڈویژن نے ضلع مہمند کو چار رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی، دوسرا سیمی فائنل کوہاٹ اور پشاور سب ڈویژنوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دیگر میچوں میں خیبر نے ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن، اورکزئی ضلع نے لکی مروت سب ڈویژن اور بنوں سب ڈویژن نے شمالی وزیرستان کو ہرایا تھا۔