شکارپور، پوج ہندو جنرل پنچائیت کے انتخابات،  گوپال داس 2 سال کے لیے صدر منتخب

183

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور پوج ہندو جنرل پنچائیت 2019-20ء کے الیکشن گزشتہ روز الیکشن کمشنر پرتاب مل کی زیر نگرانی میں چترم مل شوالو میں ہوئے، جس میں دو سال کے لیے صدر گوپال داس، نائب صدر موتی رام، چیئرمین سیٹ گورل داس، وائس چیئرمین گرمک داس، جنرل سیکرٹری روی کمار، جوائنٹ سیکرٹری پریم چند اور خزانچی سائیں بلدیو منتخب ہوئے۔