مورو، پروفیسر جمال الدین مومن خاصخیلی  کی 20ویں برسی 5 جولائی کو ہوگی

260

مورو (نمائندہ جسارت) نامور تعلیمی ماہر، ادیب، شاعر پروفیسر جمال الدین مومن خاصخیلی کی 20ویں برسی مومن یادگار کمیٹی کی جانب سے پانچ جولائی 2019ء جمعرات کے دن جمعہ کی رات آٹھ بجے مورو کے نیو جتوئی شہر میں منائی جارہی ہے۔ پروفیسر جمال الدین خاصخیلی کی برسی کی صدارت جسقم کے سابقہ مرکزی صدر ڈاکٹر نیاز کالانی کریں گے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین ٹاون کمیٹی
جھڈو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
جھڈو (نمائندہ جسارت) چیئرمین اور وائس چیئرمین ٹاون کمیٹی جھڈو کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا، جس کے بعد 2 جولائی بروز منگل کو ٹائون کمیٹی ہال میں تقریب حلف برداری کا ا نعقاد کیا جائے گا۔ نومنتخب چیئرمین اسلم خان اور وائس چیئرمین میر کامران تالپور حلف اٹھائیں گے۔ دونوں کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے چیئرمین شکیل قائم خانی اور وائس چیئرمین عمر دراز کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

دادو، ٹائر پھٹنے کے باعث کار الٹ گئی،
3 افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے
دادو (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے کے مقام پر کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال دادو لے جایا گیا۔ دادو انڈس ہائی وے دادو دودانی شاخ کے مقام پر جامشورو سے نصیرآباد جانے والی مسافر کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں سکینہ، شفیق، فراز کاندڑو شامل ہیں جبکہ 2 افراد بشیراں، نیاز حسین سخت زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو پہنچایا گیا۔