نصیر آباد ،غیرت کے نام پر خاتون قتل

288

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا اور ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ سامنا خان عمرانی کے قریب ملزم سکندر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ع)کو قتل کردیا۔ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ضروری کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ہے ملزم کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

پشاور،سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری
ملازم سے6کلوگرام چرس برآمد
پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا ایکسائز نے منشیات اسمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی پر سوار مبینہ سرکاری ملازم سے چھے کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر GA 202 Islamabad کو ایک ناکے پر روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا کارڈ ہے اور وہ خود کو سرکاری ملازم بتا رہا ہے۔ ملزم کی شناخت سیف اللہ ولد سید احمد سکنہ اسٹیٹ نمبر8 ، سیکٹر جی10 اسلام آباد ہے۔