میہڑ میں بدامنی بڑھ گئی، 12 گھنٹوں میں پانچ ڈکیتیاں

311

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں بدامنی بڑھ گئی، 12 گھنٹوں میں پانچ ڈکیتیاں، پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ میہڑ گھاڑی روڈ پر پولیس اہلکار یاسر جونیجو سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، میہڑ رادہن روڈ پر فروٹ کی گاڑی کو روک کر نوشہروفیروز کے تاجر غلام مصطفی منگریو کے ملازمین سے 35 ہزار نقد، دو موبائل فون چھینے گئے، میہڑ عبداللہ کالونی میں مسافر پیر کے قریب نامعلوم ڈاکو منیر پنہور کے گھر میں گھس کر موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکے فرید آباد تھانے کے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر حیدر بخش شاہ سے فصل کا بیج چھین لیا گیا۔ متاثرہ افراد نے فرید آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او محمد عالم بھنگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کو بتایا کہ چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر سیاسی، سماجی رہنما زبیر خان منگی، ڈاکٹر ایم ہارون سوڈھر، ایم امین بھٹو، شاہد گورڑ، اعجاز شاہانی اور دیگر نے مذمت کی اور ایس ایس پی داو سے نوٹس لے کر میہڑ میں امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔