مارکیٹ پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف ملت کالونی کے رہائشیوں کا احتجاج

205

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملت کالونی حیدر آباد کے رہائشیوں نے مارکیٹ پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ تھانے کی پولیس اور علاقے کے بااثر غنڈہ عناصر گلفام، اجو، علی اور پولیس اہلکار حنیف کیخلاف فی الفور کارروائی کرکے علاقہ مکینوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر مبارک علی، طاہر، الیاس ودیگر نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ملزمان مارکیٹ تھانہ کی پولیس کی سرپرستی میں غندہ گردی کرکے شریف شہریوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں علاقے میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کرکے چار افراد مزمل، منصور، نوید اور مبین کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف وتحفظ فراہم کیا جائے۔