ضلعی چیئرمین کی زیادتی کیخلاف کارروائی کی جائے، شبیر احمد ہالیپوتہ

231

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گوٹھ جمعہ ہالیپوتہ ماتلی کے رہائشی شبیر احمد ہالیپوتہ نے ضلعی چیئرمین کی زیادتی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ قانونی تحفظ د یاجائے اور ضلعی چیئرمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔ شبیر احمد نے بتایا کہ ہمارے گوٹھ کے لیے ایک ہزار فٹ سی سی بلاک کا ترقیاتی کام منظو ہوا جو کہ دوسرے گوٹھ بچل ہالیپوتہ کے بااثر شخص حاجی صدیق ہالیپوتہ نے اپنے گھر کا کام کرانے میں صرف کردیا، جب میں نے حکام کو اس سلسلے میں شکایت کی تو ضلعی چیئرمین علی اصغر ذاتی دشمنی پر اتر آیا اور مجھ پر جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیں۔ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ معاملے کا فی الفور نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔