عوامی مارچ ملک کے مسائل کے حل کیلیے نقطہ آغاز ہے،توفیق الدین

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ توفیق الدین صدیقی نے آج ہونے والے ’’کراچی عوامی مارچ‘‘کے سلسلے میں مختلف مقامات پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپس کا دورہ کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جماعت اسلامی کا عوامی مارچ ملک کے مسائل کے حل کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کو عزت دو، شہر قائد کے مسائل حل کرو ۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے مارچ میں شہریوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔ ناظم ملیر کریم بخش نے ایف ساؤتھ میںمظاہرے سے خطاب میںکہا کہ شہر قائد شدیدبحران کا شکار ہے، شہری مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے صوبائی و وفاقی حکومتی وزرا کے مابین بیانات کی جنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ یہ نورا کشتی ہے۔