کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر سراج الحق کی مبارکباد

298

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اورلیاقت بلوچ نے قوم اور
قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور قوم کو بڑی خوشخبری دے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں ۔