القرآن

61

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسولؐ کی فرمانبرداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں۔ یہ (منافق) اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ ’’آپ حکم دیں تو ہم گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔‘‘ ان سے کہو ’’قسمیں نہ کھائو، تمہاری اطاعت کا حال معلوم ہے، تمہارے کرتوتوں سے اللہ بے خبر نہیں ہے۔‘‘
(النور :52-53)