مضبوط پاکستان ہی مسئلہ کشمیرکو حل کراسکتاہے،جام کمال

84
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آزاد کشمیر کے صدر محمد مسعود خان ملاقات کررہے ہیں
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آزاد کشمیر کے صدر محمد مسعود خان ملاقات کررہے ہیں

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)مضبوط پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں بھرپور کردارادا کر سکتا ہے، معاشی استحکام کے لیے مشکل فیصلے نا گزیر ہیں، وزیراعظم کی پالیسیاں صحیح سمت میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے صدر آزاد جموں وکشمیر محمد مسعود خان سے ملاقات میں
کیا۔اس موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مضبوط پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں بھرپور کردارادا کر سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے جی ڈی پی میں اضافہ اورخود انحصاری کا حصول ممکن ہو گا،عوام میں ٹیکس کی ادائیگی کا رجحان پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،عوام کے ٹیکس دینے سے دنیا سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور قومی وقار میں اضافہ ہو گا، صدر آزاد جموں وکشمیر نے صوبے کی ترقی اورگڈ گورننس کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
جام کمال