ترقی یافتہ ممالک افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلیے کردار ادا کریں، شہریار آفریدی

93

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کے مشن کی بھرپور حمایت کرنا ہوگی‘ سوئٹزرلینڈ حکومت اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو یو این ایچ سی آر کے فنڈز میں مزید حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سوئٹزرلینڈ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان40برس سے اپنے معاشی مسائل کے باوجود انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کی بنیاد پر افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب ترقی یافتہ ممالک افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔