ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو جیل بھیج دیا گیا

73

بنوں (صباح نیوز) بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو جیل بھیج دیا۔ منگل کو گرفتار ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے دونوں ایم این ایز کے تمام کیسزیکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی اور ملزمان کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔