نٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت3پیسے کا اضافہ

49

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹوں میں منگل کا دن پاکستانی روپے کیلئے نسبتاً بہتر رہا اورانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت3پیسے کا اضافہ جبکہ مقامی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.97روپے سے بڑھ کر 157.00 روپے اور قیمت فروخت میں 157.17 روپے سے بڑھ کر157.20روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.00روپے اورقیمت فروخت 156.70 روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خرید میں 20 پیسے اورقیمت فروخت میںاستحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں50 پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.80روپے سے بڑھ کر177.00 روپے اورقیمت فروخت179.00 روپے مستحکم رہا۔