تجارتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے، عمر ایوب خان

39

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے اسلام آباد میں مختلف ملکوں کے سفیروں اور سفارتکاروں کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین، ایران نیپال کے سفیروں ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان اچکزئی، سابق صدر افتخار علی ملک، ایس ایم منیر،سابق صدر زبیرطفیل،نائب صدر ایف پی سی سی آئی اعجاز عباسی، عبدالوحید شیخ،سابق نائب صدرطارق حلیم،حنیف گوہر،کریم عزیز ملک،جاویداقبال،شکیل ڈھینگڑا ،انجینئر ایم اے جبار اور معروف تاجر رہنماؤں خورشید برلاس ،فہدبرلاس، نے شرکت کی۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت نے تجارتی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے تجارت رزاق داؤد نے ا یف پی سی سی آئی کی طرف سے پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے باہمی تعاون اور تجارتی ترقی کی سہولت سولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ڈین ڈپلومیٹک کور اور پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجن نے کہا کہکے سفارتی سطح پر پاکستان کی طرف سے تعاون اور صنعت و تجارت کے فروغ کی سہولیات کو سراہا جا رہا ہے اور ان اقدامات سے تاجروں کو مستفید کیا جائے تاجر رہنماؤں افتخار ملک اور ایس ایم منیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے کے لئے صنعت و تجارت کو فروغ دیا جائے اور پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ فی کس اور قومی آمدن میں اضافہ ہو انہوں نے اس حوالے سے پاکستان میں غیر ملکی سفیر کے کردار کو سراہا ۔