ملک میں بجلی کی پیداوار میں مئی کے دوران 4 فیصد اضافہ

70

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مئی میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12ہزار 604 گیگا واٹ آوور ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال مئی میں 12 ہزار 118 گیگا واٹ آوور تھی۔ رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کی بڑی وجہ ہائیڈل اور آر ایل این جی کے منصوبوں سے پیداوار میں اضافہ ہے، مئی میں ہائیڈل منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 فیصد اور آر ایل این جی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ۔