فی تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے کا اضافہ

153

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں21ڈالرکا اضافہ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید1300روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید8ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1408ڈالرسے بڑھ کر1429ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1300 روپے اور10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 79200روپے سے بڑھ کر80500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت67901روپے سے بڑھ کر69016روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 780.17 روپے پرمستحکم رہی ۔