ڈاؤلینس اور ماسٹر کلاس ہسپٹالٹی بزنس اسکول کے درمیان شراکت

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں گھریلو اپلائنسز بنانے والی ممتاز کمپنی ڈاؤلینس نے پاکستان میں کھانا پکانے اور ہسپٹالٹی کے شعبے میں اپنی قسم کے انسٹی ٹیوٹ، ماسٹرکلاس کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔خصوصی شعبوں میں عملی تربیت دینے والا منفرد اسکول ، ماسٹرکلاس ، کھانا پکانے اور پیسٹریاں بنانے کے فن میں اب اپنے ڈپلوما اور سرٹیفکیشن کورسز پیش کر رہا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کے معروف شیفس کی زیر نگرانی جامع تربیت فراہم کرتے ہیں۔ اس شراکت کے تحت ،انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے کے خواہشمندنوجوان افراد کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ڈاؤلینس کے اپلائنسز فراہم کیے جائیں گے۔ خوراک کے شوقین افرادہوں یا پیشہ ورانہ شیفس،شرکاء نصاب میں سے سیکھنے کے علاوہ بھی کھانا پکانے کا منفرد تجربہ حاصل کر سکیں گے۔ ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، سید حسن جمیل نے کہا: ’’ہم ماسٹر کلاس پاکستان ہسپٹالٹی بزنس اسکول کی جانب سے پیش کیے گئے زبردست نصاب میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرنے پربہت پرجوش ہیں۔