پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان تجارتی تعلقات میںاضافہ

32

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان گزشتہ تین سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات خا ص کر تجارتی تعلقات میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار فلپائن کی 121 ویں یوم آزادی اور پاکستان اور فلپا ئن کے درمیان 70 سالہ تعلقات کی مقامی ہوٹل میں منائی جانے والی تقریب کے موقع پر مہمانوں نے کیا ۔تقریب میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر فلپائن کے سفیر ایچ۔ای ڈینئل اسپریٹو ، عزازی کونسل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف، گورنر اسٹیٹ بینک سید باقر رضا، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی،عقیل کریم ڈھیڈی،مر زا اختیا ر بیگ،کا ٹی کے چیئر مین اور کاروباری طبقے کے نمائندوں، جامعات کے وائس چانسلرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ تقریب میں فلپا ئن کا کلچر شو بھی منعقد کیا گیا ۔