سرگودھا اور گردونواح میں سوموارکے روز موسم خوشگوارہا

36

سرگودھا(اے پی پی )سرگودھا اور گردونواح میں سوموارکے روز موسم انتہائی خوشگوار رہا‘ بارش نے گرمی کا زور کم کردیا۔ دن کے وقت چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے موسم کو انتہائی دلکش بنادیا‘ گزشتہ روز بھی ہونیوالی بارش اور چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے موسم کی تلخی کو جہاں کم کیا ہے وہاں پر لوگوں کے چہروں پر خوشگوار تبدیلی بھی محسوس کی جارہی ہے ۔گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے گلی محلوں میں دوپہر کے وقت میں ہو کا عالم ہوتا تھا تاہم گزشتہ روز آنیوالی بارش اور آندھی سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔