علی رضا عابدی قتل کیس: عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی اجازت دیدی

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے شوٹر بلال سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔سماعت کے موقع پرپولیس نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے ملزمان بلال،حسنین، فیضان اور غلام مصطفی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی اجازت دے دی ۔عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں محمد فاروق ، عبدالحسیب اور محمد غزالی شامل ہیں۔