چالیس ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت بند

203

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کردی اور 31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کےبعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔