نوازشریف کو لندن جانے دیا جائے میری اور شہباز کی مدر پارٹی ایک ہے،شیخ رشید

78

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سالہ رپورٹ آنے پر مخالفین دنگ رہ جائیں گے،گزشتہ ایک سال میں ریلوے نے تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی، نئی چلائی جانے والی 10 ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں، جنہوں نے نواز شریف کو گرایا وہ حمزہ اور شہباز کو بھی اندر کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف کو لندن جانے دیا جائے‘ میری اور شہباز کی مدر پارٹی ایک ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور، سرگودھا ٹریک کو میانوالی تک لے جا رہے ہیں، ایک شخص مدثر نے مفت ریلوے ٹریکر سسٹم فراہم کیا ہے، جب تک ایم ایل ون مکمل نہیں ہو گا ڈی ریلنگ کا خطرہ موجود رہے گا، نئی چلائی جانے والی 10ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں،17لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے، ایم ایل ون کا معاہدہ 14سال پہلے کیا تھا، آج ریلوے میں 10 دن کے ایندھن کا اسٹاک رکھا گیا ہے، ایک سالہ رپورٹ آنے پر مخالفین دنگ رہ جائیں گے، سکھر، روہڑی ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، گزشتہ ایک سال میں ریلوے نے تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے، ریلوے چل پڑی ہے اور چیزیں بہتر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 3 جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، پشاور سے قندھار تک ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، امید ہے کہ امیر قطر کے دورے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی جلد پاکستان آئیں گے اور تمام ریلوے لائنز پر بات چیت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے نواز شریف کو گرایا وہ حمزہ اور شہباز کو بھی اندر کرنا چاہتے ہیں،میں تو کہتا ہوں نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں، دفعہ مار نئی اپار کہنے سے پی ٹی آئی لوگ ناراض ہو جا تے ہیں لیکن گند کو صاف کر دینا چاہیے،میری اور شہباز شریف کی مدر پارٹی ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ایک شہباز لیگ دوسری نواز لیگ ہے، 126 دن بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں، خورشید نے کہا اے پی سی میں مولانا کو سمجھائیں گے، منتخب شخص کو سلیکٹڈ کہنا نا انصافی ہے۔