عالمی کپ میں حارث سہیل کی پاکستان کیلئے تیسری سب سے تیز اننگز

48

 

سید پرویز قیصر

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے جس بلے باز نے 300سے زیادہ رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہ ہارث سہیل تھے۔ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے95 منٹ میں59 گیندوں پر9چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے89 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ رنز150..84 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ بنائے جو عالمی کپ میںپاکستان کے لئے50رنزسے بڑی اننگ میں تیسرا سب سے اچھا اسڑائیک ریٹ تھا۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف مقررہ50 اوور میں7 وکٹ308 رنز بنائے تھے اور49 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
عالمی کپ میں پاکستان کے لئے50 سے بڑی سب سے تیز اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سوانسی میں9 جون 1983 کو33 گیندوںپر6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے169.69 کے اسڑائیکریٹ آئوٹ ہوئے بغیر56 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے مقررہ60 اوور میں5 وکٹ پر 338 رنز بنائے تھے اور50 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انضمام الحق نے شاندار بلے بازی کا مطاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی مرتبہ فائنل میں پہچایا تھا۔ انضمام الحق نے48 منٹ میں37 گیندوں پر7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 162.16 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ60 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے49 اوور میں6 وکٹ پر264 رنز بناکر میچ4 وکٹ سے جیتا تھا۔
سری لنکا کے خلاف سوانسی میں9 جون 1983 کو کھیلیگئے میچ میں جاویدمیانداد نے 52 گیندوں پر4چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے138.46 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 72 رنز بنائے تھے۔ جو پاکستان کے لئے عالمی کپ میں نصف سنچری کے ساتھ چوتھا سب سے زیادہ اسڑائیک ریٹ ہے۔
اس فہرست میں 5واں مقام عمر اکمل کے پاس ہے جنہوں نے کینیا کے خلاف ہمبنتوتا میں 23 فروری2011 کو کھیلے گئے میچ میں 66منٹ میں 52 گیندوںپر8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 136.53کے اسڑائیک کے ساتھ 71 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی اننگ میں سب سے بڑا اسکور بھی تھا۔ پاکستان نے مقررہ50 اوور میں7 وکٹ پر 317 رنز بنائے تھے اور205 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔پاکستان کی یہ عالمی کپ میں سب سے بڑی اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 5ویںسب سے بڑی جیت تھی۔
ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے موجودہ عالمی کپ میں محمد حفیظ نے 99 منٹ میں 62 گیندوں پر8چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 135.48کے اسڑائیک کے ساتھ 84 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی اننگ میں سب سے بڑا اسکور بھی تھا۔ پاکستان نے مقررہ50 اوور میں8وکٹ پر 348 رنز بنائے تھے اور14 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔پاکستان کی یہ عالمی کپ میں دوسراسب سے بڑا اسکور تھاْ ۔ پاکستان کا عالمی کپ میں سب سے زیادہ اسکور49.5 اوور میں 349 رنز ہے جو اس نے زمبابوے کے خلاف کنگسٹن میں21 مارچ2007 کو بنایا تھا۔