نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس،احتساب عدالت نے بابر اعوان کو بری کردیا

122

احتساب عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جج محمد ارشد ملک نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا جس میں عدالت نے سابق وزیر قانون بابر اعوان اور سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظور اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف،شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔