مویشی منڈی کی ایڈ منسٹریشن کا ٹھیکہ ابسا ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملک نجیب اللہ انجم کو دے دیا گیا،

108

کراچی(رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) سپرہائی وے پر قائم ایشاء کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی کی ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر ٹھیکے جاری کرد یے گئے ہیں،

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقعے پر سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لئے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی کی ایڈمنسٹریشن،پانی، بجلی،پارکنگ،شامیانے سمیت دیگر انتظامات کے ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں،

مویشی منڈی کی ایڈ منسٹریشن کا ٹھیکہ ابسا ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملک نجیب اللہ انجم کو دیا گیا ہے۔ پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ غلام نبی، بجلی کا ٹھیکہ اقبال امین،پارکنگ کا ٹھیکہ چوہدری طارق حفیط جٹ اورچوہدری عدنان،اسی طرح ٹینٹ (شامیانے)کا ٹھیکہ ندیم اور بلال کو دیا گیا ہے،

مویشی منڈی کے حوالے سے ابسا ایڈورٹائزنگ کمپنی کے راجہ عدنان نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ اس سال ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام ابسا ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملک نجیب اللہ انجم کودیا گیا ہیں،

ان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کیلئے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں اور مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں،

انہوں نے کہا کہ ابتدائی کام کا آغاز ہوگیا ہے،، مشینری ٹر یکٹر ٹرالی اور کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ذریعے علاقے کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کردیے گئے ہیں،

اس سال قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے بیوپاریوں اور عوام کو خرید و فروخت میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلیے دیگر اداروں سے بھی تعاون کی درخواست کی جائے گی تاکہ منصوبہ بندی کے ذریعے ایک مربوط سسٹم کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے،

صفائی، ستھرائی اور جانوروں کی آمد کے آغاز کے ساتھ ہماری بنیادی ذمے داری سہراب گوٹھ پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا قیام اور اسے بیوپاریوں اور خریداروں کیلیے محفوظ بنانا ہے،

راجہ عدنان کا کہنا تھا کہ اس سال بیوپاریوں اور خریداروں کو آسان اور سہو لیات مہیا کریں گے بالخصوص پانی,بجلی،پارکنگ اور گند گی کے سدباب کے لئے معقول انتظام کیا جا ئے گا،

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے قیام کے لئے 900 ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جس میں وی آئی پی بلاک سمیت 25 سے زائد بلاک قائم کئے جائنگے۔ اسکے علاوہ بیوپاری اور عوام کی سہولیات کے لئے کھانے پینے کے اسٹالز، پارکنگ اور اے ٹی ایم لگانے کا کام جاری ہے تاکہ جانوروں کی خریداری کرنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔