فیصل آباد میںگیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت گر گئی، خاتون سمیت2افراد زخمی

46

فیصل آباد(آن لائن)گلستان کالونی احمد آباد میںگیس سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے سے عمارت گر گئی،ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گلستان کالونی احمد آباد کے رہائشی میاں خان کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی۔دھماکا سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔