میثاق معیشت نواز شریف کے وژن کا حصہ ہے‘رانا تنویر

59

شیخوپورہ (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میثاق معیشت سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کے ویژن کا حصہ ہے اور انہوں نے بطور وزیر اعظم پیپلز پارٹی کو بھی میثاق معیشت کی آفر کی تھی اسی ویژن کی روشنی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو میثاق معیشت کی آفر کی ہے تاہم اس کیلیے حکومت کو ایک ساز گار سیاسی ماحول پیدا کرنا ہو گا،تو دوسری طرف حکومت نواز لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف احتساب
کے نام پر جاری سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے اس سے ہی معیشت کی مضبوطی وبحالی کیلیے بات چیت ہو سکتی ہے میثاق معیشت پر ہرآنیوالی حکومت عملدآمد د کرنے کی پابند ہو گی کیونکہ اس کے استحکام سے ہی پاکستان میں سیاسی استحکام آنے کے ساتھ عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے ہم مریم نواز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور انہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ کسی بھی بات کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف ہی کریں گے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔
رانا تنویر