پاکستان امن،استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، جنرل قمر باجوہ

134
لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ انٹرنیشنل اسٹر ٹیجک انسٹیٹیوٹ آف اسٹڈیز میں شرکا سے خطاب کررہے ہیں
لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ انٹرنیشنل اسٹر ٹیجک انسٹیٹیوٹ آف اسٹڈیز میں شرکا سے خطاب کررہے ہیں

 

لندن(خبر ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن،استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور دیرپا ترقی کا انحصار خطے میں موجود مسائل کے حل پر ہے۔علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت ،حمایت اور عزم اہمیت
کے حامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ا سٹرٹیجک اسٹڈیز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدارامن واستحکام کی جانب گامزن ہے اور اس میں کامیابی کا انحصار بین الاقوامی اتحاد، تعاون اور مسائل حل کرنے میں دلچسپی پر ہے۔پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔علاقائی روابط کے لیے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔ دیرپا امن و استحکام، ترقی عالمی شراکت اور تعاون سے ممکن ہے۔پاکستان میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا۔ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار تنازعات کے حل میں ہے۔ علاقائی روابط کیلیے سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔