چار سدہ جرگے کی کوششوں سے  دوفریقین کی دشمنی دوستی میںبدل گئی

77

پشاور(اے پی پی)یونین کونسل نستہ چار سدہ جرگے کی کوششوں سے دوفریقین کی دشمنی دوستی میںبدل گئی۔ یونین کونسل نستہ چارسدہ میں فریق اول رستم عرف طوری جبکہ فریق دوم ولی خان کے مابین عرصہ درازسے زمین کا تنازع چلا آرہا تھا جسے حل کرنے کے لئے جرگہ مشران عبدالسلیم خان ، قومی وطن پارٹی سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر عبدالرحمن خان، ڈی ایس پی نصراللہ خان ، یوسی نستہ ڈسٹرکٹ ممبر عبداللہ حقانی ، زاہد خان ایس ایچ او ، وصال خان کی کوششون پر دونوں فریقین میں صلح ہو گئی اور انہوں نے آئندہ بھائیوںکی طرح رہنے کا عہدکیا۔ جس پر فریقین نے جرگہ مشیران کا شکریہ ادا کیا۔