میثاقِ معیشت پر اپوزیشن نے شرط عائد کردی

149

اپوزیشن نے میثاقِ معیشت پر وزیراعظم کےخود رابطہ کرنے کی شرط عائد کردی۔

قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہپ عامر ڈوگر اور علی محمد خان کی اپوزیشن رکن خورشید شاہ اور ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران میثاقِ معیشت پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے میثاقِ معیشت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے خود رابطہ کرنے کی شرط عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مؤقف ہےکہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کریں اور میثاقِ معیشت پرلائحہ عمل بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خورشید شاہ نے حکومتی چیف وہیپ عامر ڈوگر کے ذریعے پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہماری تجویز کو کمزوری سمجھا گیا اب اپنی شرائط پر بات کریں گے۔