چارسدہ،عوام کا تجاوزات اورگرانفروشوں  کیخلاف کاروائی کامطالبہ

69

پشاور (اے پی پی)چارسدہ کی تحصیل شبقدرمٹہ مغل خیل کے سڑکوں پرلوگوں نے غیرقانونی تجاوزات قائم کرکے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس کی وجہ عام لوگوں بالخصوص خواتین کوپیدل چلنے میں کافی مشکلات کاسامناکرنا پڑتاہے ۔ شبقدرکے مکینوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں سڑکوں پرلوگوں نے غیرقانونی تجاوزات قائم کئے ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی دوبھرکردی ہے ۔ شبقدر بازار کے دکانداروں اورتاجروں نے سرکاری نرخناموں کو بالائے طاق رکھ کر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ضلعی حکومت سے مطالبہ کیاکہ سڑکوں پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف ترجیحی بنیادوںپر کارروائی کریں اورروزانہ کی بنیادپربازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوںکاتعین کریں ۔