مرسی کی شہادت سے ان شاء اللہ پوری دنیا میں اسلامی کاز کو تقویت ملے گی

33

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشد محمود اور سینئرنائب صدرمحمدآصف عطا ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرمرسی کی شہادت ان شاء اللہ اسلامی کاز کی تقویت کا باعث بنے گی۔رہنمائوں نے کہاکہ ڈاکٹرمرسی مصر کے قانونی صدرتھے، جنہیں بہ جبر اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا، ان کی اچانک وفات طبعی نہیں، بلکہ یہ حراستی قتل ہے، جس کا ارتکاب موجودہ غاصب مصری حکومت اور اس کے خود ساختہ صدر ڈکٹیٹر عبد الفتاح سیسی نے کیا ہے ۔ ان کی شہادت سے ان شاء اللہ پوری دنیا میں اسلامی کاز کو تقویت ملے گی۔ ان کی وفات سے عالم اسلام نے اپنا ایک اہم قائد کھودیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی طور پر شفّاف ملکی انتخابات کے ذریعے برسرِ اقتدار آنے والی پارٹی کی حکومت کو بہ زورِ طاقت ہٹایا جانا جمہوریت کا قتل ہے اور اس پارٹی (اخوان المسلمون) پر پابندی عائد کرکے اور اس کے کارکنوں اور صدرِ جمہوریہ پر جھوٹے مقدّمات قائم کر کے انہیں جیلوں میں بند رکھنا اور ہراساں کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔رہنماوں نے کہاکہ اس حراستی قتل کی عالمی پیمانے پر تحقیقات کی جائیں اور قصورواروں کو قانون کے دائرے میں لاکر انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔