حکومت مختلف ٹیکسز کو یکجا کرنے کے علاوہ ان کی شرح میں بھی کمی کرے

50

فیصل آباد (جسارت نیوز)صدر فوڈ بورڈ،نائب صدر انجمن تاجران سپریم کونسل حاجی نعیم احمد نے کہاکہ حکومت مختلف ٹیکسز کو یکجا کرنے کے علاوہ ان کی شرح میں بھی کمی کرے،کسی بھی پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نعیم احمد نے کہا کہ چھوٹا تاجر کئی طرح کے ٹیکسز دے رہا ہے لیکن اسے کسی طرح کی سہولت اور مراعات حاصل نہیں۔ بڑی انڈسٹری اور برآمد کنندگان کی طرح ٹیکس دینے والے تاجروں کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں لاکھوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کراتے ہیں لیکن انہیں مشاورت کے عمل میں شامل ہی نہیں کیا جاتا۔اگر حکومت معیشت کو ترقی دینے میں سنجیدہ ہے توخوف و ہراس کی فضا کو ختم کر کے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے چیمبر کے عہدیدروں سے ملاقاتیں شروع کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔