کراچی سے اسلام آباد کا ریٹرن ٹکٹ 63 ہزار کا ہوگیا

119
فائل فوٹو

 پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نےاچانک کرایوں میں اضافہ کردیا اورکراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ۔

کرایوں میں اضافہ کے بعد کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالے مسافروں سے یکطرفہ کرایہ 31540 اور کراچی سے لاہور جانیوالے مسافروں سے بھی 31ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کا کرایہ اندرون ملک جانیوالے مسافروں سے وصول کررہی ہے، 63ہزار سے زائد کسی بھی غیر ملکی ایئرلائن پر بیرون ملک سفر کرنے کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب نجی ائیرلائن ائیر بلیواور سرین ائیر لائن نے بھی اچانک کرائے بڑھا دیے اور یک طرفہ کرایہ 16 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار سے زائد کردیا ہے۔خیال رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک آپریشن پر ایروناٹیکل چارجز ختم کردیئے تھے، اقدام کا مقصد اندرون ملک سفر کرنے والوں کو سہولت دینا تھا۔ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے سے اندورن ملک جانیوالی پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں اور پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔