لاہور میں ماں نے مبینہ طور پر 2 بچوں کو جلادیا

92

لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ کوارٹرز میں ماں نے مبینہ طور پر 2 بچوں کو جلادیا۔

بچوں کے والد سائیمن سلیم نے اپنی اہلیہ انیتا بی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیوی نے 3 سالہ بیٹی اور 2 سالہ بیٹے کو کالا جادو کرنے کے لئے جلایا۔

پولیس کے مطابق بچوں کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا جسم مختلف حصوں سے جلا ہوا ہے اورمتاثرہ بچوں کے گلے پررسیوں کے نشان ہیں۔