ایون مورگن چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کرنے والے پہلے بلے باز

64

سید پرویز قیصر

افغانستان کے خلاف مانچسڑ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے77 منٹ میں71 گیندوںپر4 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے148رنز بنائے اور وہ صرف چھکوں کی مدد سے سنچری بنانے والے عالمی کپ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ پہلے بلے باز بنے۔ انہوں نے اس ا ننگ میں 102 رنز چھکوں کی مدد سے بنائے۔
اس سے پہلے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پربھارت کے روہت شرما، ویسٹ انڈیز کے کریس گیل اور جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیرز کے پا س تھا ۔ تینوں نے 16 ۔16 چھکے لگائے تھے۔
روہت شرما نے آسڑیلیا کے خلاف بنگلور میں 2 نومبر2013 کو اپنی209 رنز کی اننگ میں ایسا کیا تھا جبکہ جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیرز ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں اپنی149 رنز کی اننگ میں16 چھکے لگائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے کنبرا میں24 فروری 2015 کو زمبابوے کے خلاف اپنی 215 رنز کی ننگ میں 16 مرتبہ گیندکو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔ ایسا انہوں نے عالمی کپ کے میچ میں کیا تھا۔
ایون مورگن نے اپنی سنچری57 گیندوں پر مکمل کی جو عالمی کپ میں چوتھی سب سے تیز سنچری تھی۔ عالمی کپ میں سب سے تیزسنچری بنانے ا اعزازآئیر لینٖڈ کے کیون اوبرائین کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنگلور میں 2 مارچ 2011 کو اپنی113 رنز کی اننگ کے دوران سو رن 50 گیندوں پر مکمل کئے تھے۔
سڈنی میں8 مارچ 2015 کو سری لنکا کے خلاف ہوئے میچ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے اپنی 102 رنز کی اننگ کے دوران 51 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی جو عالمی کپ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے
عالمی کپ میںتیسری سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز جنوبی افریقاکے ابراہم ڈی ویلیرز کے پاس ہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 فروری 2015 کو اپنی آئوٹ ہوئے بغیر162 رنز کی اننگ کے دوران سنچری 52گیندوں پر مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔آسٹریلیا کے متھیو ہیڈن نے سنٹ کیڈس میں24 فروری 2007 کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں جب 101رنز کی اننگ کھیلی تھی تو انہوں نے 66 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی جو عالمی کپ میں اب 5ویں سب سے تیز سنچری تھی۔
ایون مورگن نے سب سے زیادہ چھکے لیگ اسپنر راشد خان کی بولنگ پر مارے۔ اس بولر پر انہوں نے 7 مرتبہ گیند کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔اس سے پہلے کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب ایک ننگ میں کسی بولر کے خلاف ایک بلے باز نے 6 چھکے لگائے ۔ ویسٹ انڈیز کے موجودہ کپتان جیسن ہولڈر کے خلاف جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلییرز نے 2 مرتبہ ایک ننگ میں 6 چھکے جڑے ہیں ۔ جوہانسبرگ میں18 جنوری 2015 کو انہوں نے پہلی مرتبہ ایسا کیا تھا جبکہ27 فروری2015 کو وہ عالمی کپ میں اپنی آئوٹ ہوئے ؓبغیر162 رنز کی اننگ میں 8 میں سے 6 چھکے جیسن ہولڈر کی گیندوں پر مارنے میں کامیاب رہے تھے۔