جنوبیء افریقا کے خلاف ٹیم منتجمنٹ نے نئی حخمت عملی طے کرلی

67

کراچی(سید وزیر عل قادری) ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے نئی حکمت عملی طے کرلی۔ ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 89 رنز سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے نئی حکمت عملی طے کرلی، ذہنی دبا ئودور کرنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو لے کر لندن پہنچ گئی۔ذہنی دبائو دور کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو 2چھٹیاں دے دی گئیں، کھلاڑی2 دن آرام کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم آج لارڈز کرکٹ گرانڈ میں پریکٹس کرے گی، گرین شرٹس اپنا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقا کے خلاف لندن میں کھیلے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ، سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ انگلینڈ کو پاکستان نے شکست دی تھی۔جنوبی افریقا بھی ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ افغانستان کے خلاف ہی جیت سکی ہے، پروٹیز کو بھارت، بنگلا دیش اور انگلینڈ سے شکست ہوئی ہے۔قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں مزید4 میچز کھیلنے ہیں، 23 جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ پروٹیز سے ہوگا جبکہ گرین شرٹس کا ٹاکرا بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی ہونا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقاکے خلاف لندن میں کھیلے گی جس کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہے۔ گرین شرٹس کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جنوبی افریقا سمیت چاروں میچز میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔