صرف ٹیلنٹ چلے گا، سفارشی آگے نہیں جاسکتا،وسیم اکرم

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہوگا ؟ پلیئر تو یہی ہیں، اگر کوئی ہے تو سامنے آئے گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ فرسٹ کلاس پر 10،15 سال سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی، ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں، مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہوگا تو چلے گا، سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت نے 15 سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے۔