۔20 واں ڈپٹی کمشنر سائوتھ سمر کیمپ باسکٹ بال کوچنگ کیمپ میں بے نظیر بلوچ کا کھلاڑیوں کو لیکچر

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر 20 واں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ میں کھیلوں کی معروف سرپرست و سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ کا زیر تربیت کھلاڑیوں کو لیکچر، بے نظیر بلوچ نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے رموز اور قوانین سے آگاہی حاصل کرکے بہترین کھلاڑی تیار کیا جا سکتا ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمر باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کا انعقاد باسکٹ بال کھیل میں نئے ٹیلنٹ متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بے نظیر بلوچ نے باسکٹ بال کھیل میں ٹیلنٹ متعارف کرانے کے حوالے سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ کھیل کے تمام شعبوں میں تربیت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے ساتھ کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔