گولن تحریک سے تعلق کا شبہ128ترک فوجیوں کی گرفتاری کاحکم

61

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک حکام نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کی جماعت سے تعلق کے شبہے میں 128 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ۔ انقرہ حکومت کا کہنا تھا کہ فوجیوں پر 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ترک پولیس تمام 128فوجی اہل کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔ان میں سے نصف فوجی مغربی ساحلی علاقے ازمیر اور باقی ملک کے دیگر 30علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔