موجودہ حکمران ایم آئی ایف کے ملازم ہیں، عبدالقدوس احمدانی

53

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ایم آئی ایف کے ملازم ہیں اپوزیشن کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اُس آمرانہ دور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہید ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر تعزیتی بیان نہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو کمیشن بنایا ہے وہ صرف اپوزیشن کو ڈرانے کے لیے ہے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے تیارکردہ بجٹ کو منظور کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو سلوک اپوزیشن سے کر رکھا ہے اس نے آمرانہ دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کے نتائج نہایت خطرناک نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ کو منظور کرنے سے مراد ہے کہ غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کیخلاف جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ عوام اس میں بھرپور حصہ لے کر اس عوام دشمن غریب دشمن بجٹ کو مسترد کردیں اور اسلامی خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔