حیسکو بھٹ شاہ کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

51

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) حیسکو بھٹ شاہ کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج، مطالبات کے حصول کے لیے نعرے بازی، لائن اسٹاف کو مکمل تحفظ سمیت تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، محرم خاصخیلی چیئرمین بھٹ شاہ حیسکو یونین۔ بھٹ شاہ حیسکو ملازمین کا یونین چیئرمین محرم خاصخیلی، زمان چانڈیو، شاہنواز میمن، منیر، ثمر بگھیو، زاہد ملاح، صفر کھوسو، زاہد کھوسو سمیت دیگر کی قیادت میں اپنے مطالبات کے لیے بھٹ شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر یونین چیئرمین محرم خاصخیلی کی کہنا تھا کہ تمام حیسکو ملازمین کے لائن مین اسٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ لائن اسٹاف کی شکایات کو ختم کرکے میرٹ پر بھرتی کی جائے۔ لائن اسٹاف کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جبکہ لائن اسٹاف میں پائی جانے والی احساس محرومی کو ختم کیا جائے جبکہ ٹیکنیکل اسٹاف کی تذلیل بند کی جائے اور ان کے عزت و نفس کا احترام کیا جائے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ حیسکو ملازمین دن رات محنت کرکے عوام کے گھروں تک روشنی پہنچاتے ہیں لیکن ان کے مطالبات کی طرف کسی کا بھی دھیان نہیں جاتا۔ انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔