ٹنڈوآدم ،واپڈا کی ویب سائٹ پر اب تک بلز اپ لوڈ نہ ہوسکے

76

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )مہنگائی کے طوفان میں اضافے کا حیسکو کی جانب سے حتمی فیصلہ ،واپڈا کی ویب سائیڈ پر ابھی تک بل اپ لوڈ نہیں کیے جا سکے ،ماہ جون میں صارفین کو 36سے 38روز کے بل ارسال کیے جائیں گے ،چھوٹے اور بڑے کارخانوں کی ریڈنگ ہر ماہ کی9 اور 10 تاریخ کو ریڈنگ کی جاتی تھی ماہ جون میں کلوزنگ کے سبب زائد آمدنی دکھانے کے لیے 9 اور 10 تاریخ والی ریڈنگ 15 اور16 تاریخ کو لی گئی ہے جس کے باعث صارفین کو اضافی یونٹس کا بل موصول ہو گا جس کے باعث صارفین کو پچیس فیصد تک اضافی بل بھرنا پڑے گا ۔ٹنڈوآدم آئس یونین کے مطابق مختلف مقامات پر برف کے چار یونٹ کاروباری مقابلے کے باعث بند ہیں آمدنی نہ ہونے پر اس قسم کے اقدامات سے مزید کارخانے بند اور قرضوں میں اضافہ ہو گا جبکہ چھوٹے اور بڑے کارخانوں کے کنکشن بی ون اور بی ٹو کے بل ہر ماہ کی 14-15 تاریخ کو حیسکو کی ویب سائیڈ پر بل اپ لوڈ کر دیے جاتے تھے جبکہ موجودہ ماہ جون میں 19 تاریخ میں خبر فائل ہونے تک حیسکو کی ویب سائیڈ پر بی ون اور بی ٹو کے بل اپ لوڈ نہیں ہو سکے تھے کاروباری مقابلے کے باعث آئس یونین کے مطابق مختلف مقامات پر قائم چھوٹے اور بڑے چار یونٹ آمدنی نہ ہونے کے باعث بند پڑے ہیں حیسکو کی جانب سے اضافی بلوں کی ادائیگی کیلیے ہمیں قرض لینا پڑے گا اس ظالمانہ اقدام کیخلاف اعلیٰ حکام سے کارروائی کی اپیل ہے ۔