ملزمان مقدمہ قتل سے دستبرادی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، عرض محمد

48

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پرانی وحدت کالونی حیدر آباد کی کچی آبادی کے رہائشی عرض محمد چانڈیو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بھائی مقتول عابد علی کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان ضمانت پر آنے کے بعد مقدے سے ہاتھ اٹھانے کے لیے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان احسان پٹھان‘ جانی پٹھان اور سہیل پٹھان نے میرے بھائی عابد علی چانڈیو کو بے دردی سے قتل کردیا تھا، پولیس نے ان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا، اب یہ ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہا ہوکر آئے ہیں اور مقدمہ قتل سے دستبرادی کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیوں کے حوالے سے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کی، اب یہ ملزمان کوئی بھی جھوٹا لزا م عائد کرکے جھوٹے مقدمہ درج کرانے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف اور تحفظ دیا جائے۔