مرسی نے دین کے نفاذ کے مشن کو آگے بڑھایا، دیدار حسین بہرانی

66

xحیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو حیدر کی رہائشی مسمات عزل میمن نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی رضا اور خوشی کے ساتھ غلام مصطفی بھٹی سے شادی کی ہے۔ اس موقع پر اس کا شوہر بھی موجود تھے۔ مسمات عزل میمن نے کہا کہ ہم نے عدالت میں پسند کی شادی کی، جس پر میرے رشتہ دار منور میمن، انور میمن، صدام میمن ودیگر جان سے مانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے شوہر اس کے خاندان کے افراد کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرارہے ہیں جبکہ پولیس بجائے ہمیں تحفظ دینے کے الٹا رشوت لے کر ہمارے پیچھے پڑی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدر آباد اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفط دیاجائے بصورت دیگر ہم خود سوزی کرلیں گے۔