ٹریفک حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق،2 بچے زخمی

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف مقامات پر فائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے دونوں بچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیوکراچی تھانے کی حدود ایوب گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 35سالہ محمدشفیق جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پرنیوکراچی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ، ابتدائی طور پر قتل کوڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیاجارہا تھا،تاہم بدھ کی صبح مقتول شفیق کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایاکہ شفیق کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیاگیاہے ،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی، ادھر لانڈھی کے علاقے89 کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کوئٹہ درویش ہوٹل پر موجود 14سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔فہد ولد محمدسعید ہوٹل مالک کا بیٹاہے ،زخمی فہدکوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ نیو کراچی کے قریب خمیسو گوٹھ سیکٹر فائیو اے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔زخمی بچے کی شناخت 7 سالہ احمد رایاولدفاروق کے نام سے ہوئی ۔شیر شاہ کے علاقے طور بابا روڈ پر کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان رفیع اللہ جاں بحق ہوگیا ۔ بھینس کالونی شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں25سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ۔ماڑی پور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ سفیان ولداعجازجا ں بحق ہوگیا۔جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میںجمشید روڈ نمبر 2 پر واقع پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک 30سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ،لاش2روزپرانی ہے ،پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی ۔